روپے کی بے قدری سے ریفائنریز اور درآمد کنندگان کو اربوں کے نقصان کا سامنا
امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑے اضافے نے ریفائنریز ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے جبکہ مرکزی بینک اور وزارت خزانہ نے تاحال اس حوالے سے کوئی با ضابطہ بیان جاری نہیں کیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اچانک بڑے اضافے ریفائنریز ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا جبکہ مرکزی بینک نے تاحال کوئی وضاحت بھی جاری نہیں کی ہے ۔
امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑے اضافے نے ریفائنریز ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے جبکہ مرکزی بینک اور وزارت خزانہ نے تاحال اس حوالے سے کوئی با ضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی ڈالر نے پاکستانی روپے کے مقابلے میں ٹرپل سینچری مکمل کرلی
گزشتہ روز اچانک پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمد شدہ خام مال پر منحصر کمپنیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا جبکہ ریفائنریز ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا جس کا ازالہ ایک مشکل امر ہے ۔
اطلاعات کے مطابق کرنسی کے تبادلے کی نقل و حرکت کی وجہ سے تقریباً تمام شعبوں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج روپیہ بحال ہوا جہاں سیاسی اور معاشی افق پر کچھ نہیں بدلا ہے۔
آئل ریفائنریزسے حاصل اعداد و شمار کے مطابق مختلف ریفائنریز کو ایک ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ روپے کی گراوٹ کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی جبکہ مرکری بینک نے بھی بیان نہیں جاری کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
مسلسل تین روز سے انٹر نیٹ سے محروم پاکستانیوں نے وی پی این کا سہارا لینا شروع کردیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں تقریباً 10 روپے اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے ایک ڈالر 299 روپے تک پہنچ گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوا تھا ۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اعداد شمار میں بتایا گیا تھا کہ امریکی ڈالر نے روپے کو سخت دباؤ میں رکھتے ہوئے ٹرپل سینچری مکمل کرلی ۔گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے تک جا پہنچا تھا ۔









