صنعتوں کا پہیہ رکنے سے کھپت میں کمی،تیل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
پاکستان میں ڈیزل کا ذخیرہ ریفائنریوں کی گنجائش سے 7 فیصد زیادہ ہے، اس بار گرمی کا موسم پچھلے سال کی طرح خراب نہیں ہوگا، فصیح منگی: سوئی ناردرن نے کھپت میں کمی کے باعث کمپنیوں کو گیس کی فروخت کی کوششیں تیز کردیں، علی خضر

ملک میں جاری معاشی وسیاسی بحران کے پیش نظر صنعتوں کا پہیہ رکھنے سے کھپت میں بڑی کمی کے باعث تیل و گیس کے ذخائر بھر گئے۔گزشتہ ماہ بطور ایندھن استعمال ہونے والے تیل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
ریفائنریزمیں تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہونے لگی، ہمیشہ گیس کی تنگی کاشکار رہنے والی سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پہلی بار صنعتوں کو گیس کی فروخت کی کوششیں شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیے
ایک سال میں پیٹرولیم سیکٹر کے گردشی قرضے میں 500 ارب کا اضافہ ہوا، سیکریٹری پیٹرولیم
محمد علی ٹبا ملک میں رائج نظام حکومت سے مایوس، ہائبرڈ نظام سے امیدیں لگالیں
بلوم برگ سے وابستہ پاکستانی صحافی فصیح منگی نے اس حوالےسےاپنے ٹوئٹر تھریڈ لکھا ہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان سے تیل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہواہے،پاکستان عام طور پر ایک درآمد کنندہ رہا ہے۔
Storage levels are filling up
– Pakistan’s high-sulfur fuel oil inventories exceeded refineries’ storage capacity by 7%
– Attock Refinery shut its main unit because of critically high diesel stock 2/4 pic.twitter.com/NnLPfnIybs— Faseeh Mangi (@FaseehMangi) May 16, 2023
انہوں نے وزیر توانائی خرم دستگیر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں بجلی کی کھپت ایک سال پہلے کی سطح سے بہت نیچے ہے، اس کی وجہ کیا ہے؟ ٹھنڈا موسم، زیادہ ٹیرف اور معاشی بدحالی ،ذخائر بھر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ڈیزل کا ذخیرہ ریفائنریوں کی گنجائش سے 7 فیصد زیادہ ہے، اٹک ریفائنری نے ڈیزل کے شدید ذخیرے کی وجہ سے اپنا مرکزی یونٹ بند کر دیا۔
Bright side: Pakistan’s summer season won’t see outages as bad as last time since a lot of fuel oil has been saved from the drop in power generation 4/4https://t.co/Ta3zcA80mH pic.twitter.com/OlXLo9QOg7
— Faseeh Mangi (@FaseehMangi) May 16, 2023
فصیح منگی نے بتایا کہ بجلی کی مجموعی پیداوار میں ایندھن کے تیل پر مبنی بجلی کا حصہ مارچ میں گھٹ کر 0.5 فیصد رہ گیا ہے جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں تقریباً 11 فیصد تھا،پاکستان کی بجلی کی پیداوار میں اس سال 16 فیصد کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کا روشن پہلو یہ ہے کہ پاکستان میں گرمیوں کا موسم پچھلی بار کی طرح خراب نہیں ہو گا کیونکہ بجلی کی پیداوار میں کمی سے ایندھن بچالیا گیا ہے ۔
Natural gas demand is also taking the hit (just like petrol & diesel), SNGPL is attempting to sell gas to industrialists – though the company has no experience in selling a product which always used to be undersupplied.
— Ali khizar (@AliKhizar) May 16, 2023
دوسری جانب ماہر معیشت اور صحافی علی خضر نےکہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی طرح قدرتی گیس کی طلب میں بھی کمی آرہی ہے،سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ(ایس این جی پی ایل) صنعت کاروں کو گیس فروخت کرنے کی کوشش کر رہا ہے حالانکہ کمپنی کو ایسی مصنوعات فروخت کرنے کا کوئی تجربہ نہیں ہے جس کی ہمیشہ کمی کا سامنا رہا ہے ۔









