پاکستان ڈیفالٹ  کے خطرے سے دوچار ممالک  میں سر فہرست آگیا

پاکستان 5 سال کے کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ میں پہلے نمبر پر آگیا، ڈیفالٹ کی صورت میں مہنگائی کے ساتھ پٹرول بحران کا بھی سامنا ہوگا۔

بدترین معاشی و سیاسی بحران  کے پیش نظر پاکستان دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار ممالک میں سرفہرست آگیا۔ پاکستان 5 سال کے کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ  میں پہلے نمبر پرآگیا۔

پاکستان نے بدترین معاشی بحران اور سرمایہ کاروں کے عدم اعتماد کے حوالےسے سری لنکا،ایکواڈور، ارجنٹائن اور ایتھوپیا کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔

یہ بھی پڑھیے

صنعتوں کا پہیہ رکنے سے  کھپت میں کمی،تیل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

محمد علی ٹبا ملک میں رائج  نظام  حکومت سے مایوس، ہائبرڈ نظام سے امیدیں لگالیں

سی ڈی ایس میں سرفہرست آنے کا مطلب یہ ہے کہ لوگ  پاکستان کے لیے دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ڈیفالٹ خطرے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

پاکستان کو انتخابات کے بعد بھی دیوالیہ ہونے کا خطرہ درپیش ہوسکتا ہے۔ڈیفالٹ کا پہلا اثر مہنگائی کے علاوہ پٹرول   کے غائب ہونے کی شکل میں سامنے آئے گا۔

متعلقہ تحاریر