پاکستان کو مصر جیسی فوجی قیادت یا جمہوریت کا انتخاب کرنا ہوگا، میٹیاس مارٹنسن

باریک پردے میں موجود کٹھ پتلی قیادت، دنیا کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتی ہے کہ وہ انچارج ہے لیکن وہ کسی کو دینے میں ناکام رہتے ہیں جوکہ شرمناک ہے، غیر ملکی سرمایہ کار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سب سے بڑے غیرملکی سرمایہ کار میٹیاس مارٹنسن نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پرغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیرملکی سرمایہ کار نے پاکستانی عوام کو فوجی قیادت یا جمہوریت میں سے کسی ایک چیز کےا نتخاب کا مشورہ دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

ستمبر تک زرمبادلہ کے ذخائر 2 ارب ڈالر سے بھی کم ہونے کا خدشہ ہے، مفتاح اسماعیل

ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہ کیا تو پاکستان کو 18ارب ڈالر جرمانہ ہوگا

 

میٹیاس مارٹن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ   پاکستان کو ایک اہم انتخاب کرنا ہوگا، مصر کی طرح فوجی قیادت کو گلے لگانا یا جمہوریت کو غالب آنے دینا ہے؟

انہوں نے کہا کہ باریک پردے میں موجود کٹھ پتلی قیادت، دنیا کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتی ہے کہ وہ انچارج ہے لیکن وہ کسی کو دینے میں ناکام رہتے ہیں جوکہ شرمناک ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد احتجاج کے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کی قیادت اور رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں ان کے 7 ہزار سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

گزشتہ روز نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے لاہور میں  زمان پارک میں واقع عمران خان کی رہائش گاہ میں فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث 40 دہشت گردوں کی موجودگی کا دعویٰ کیا تھااور ان دہشتگردوں کی حوالگی کیلیے عمران خان کو 24 گھنٹے کی مہلت دی جوکہ آج ختم ہوچکی ہے۔ لاہور کے علاقے زمان پارک کو پنجاب پولیس کی بھاری نفری نے گھیرا ہوا ہے جبکہ زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر