اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ؛ سونے اور ڈالر کے بھاؤ میں مزید اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا،100 انڈیکس میں 391 پوائنٹ کمی آئی  جبکہ انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا ، ایک تولہ سونے بھی 500 اضافے سے  2 لاکھ 33 ہزار 600 روپے کا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر مہنگا اور اوپن مارکیٹ میں سستا ہوا ۔آج سونے کے نرخ میں بھی اضافہ ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں  جمعرات کو  مندی کا رجحان رہا ۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج ملا جلا رجحان رہا جبکہ صرافہ بازار میں سونے مزید مہنگا ہوگیا  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہ کیا تو پاکستان کو 18ارب ڈالر جرمانہ ہوگا

جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) کا 100 انڈیکس 391 پوائنٹس کی کمی سے  41 ہزار 442 پر بند ہوا جوکہ  صفر اعشاریہ94 منفی  تبدیلی ہے ۔ آل شیئرز کا حجم بھی کم ہوا۔

آج اسٹاک مارکیٹ میں 306 کمپنیوں کے حصص کا  لین دین ہوا جس میں 82 میں اضافہ ہوا جبکہ 205 میں کمی اور 19  کمپنیز کے حصص کے بھاؤمیں کوئی تبدیلی نہیں  آئی ۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 22 پیسے بڑھا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 285 روپے 62 پیسے ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق   اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی  ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق  ڈالر کا  بھاؤ 70 پیسے کم ہوکر  299 روپے کی سطح پر آگیا  ہے۔

آج سونے  کی نرخ  میں اضافے کا رجحان رہا ۔ ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 500 روپےکا اضافہ ہواجس کے بعد ایک تولہ  2 لاکھ 33 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

متعلقہ تحاریر