بیرونی قرض کی ادائیگی، پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

12 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 7کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض ادائیگی کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 ارب 31 کروڑ19 لاکھ ڈالر رہ گئے، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 62 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود

بیرونی قرضے اور سود کی ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔.

یہ بھی پڑھیے

ستمبر تک زرمبادلہ کے ذخائر 2 ارب ڈالر سے بھی کم ہونے کا خدشہ ہے، مفتاح اسماعیل

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سونے اور ڈالر کے بھاؤ میں مزید اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے نتیجے میں  زر مبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ 12 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے تک  زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر  9  ارب93 کروڑ 75 لاکھ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوکر 4  ارب31 کروڑ 19 لاکھ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائرایک  کروڑ86لاکھ  ڈالر اضافے سے 5  ارب62کروڑ56لاکھ   ڈالر رہے۔

متعلقہ تحاریر