اپٹما اور ایف پی سی سی آئی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو درپیش مسائل سے آگاہ کردیا

اپٹما اور ایف پی سی سی آئی کے وفود نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال سمیت مالی سال 2023/2024 کے بجٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں معاونین خصوصی سمیت اعلیٰ عہدیدار بھی شریک تھے

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے وفود میں علیحدہ علیحدہ وزیر خزانہ و ریونیو اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کیں ۔

وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹراسحاق ڈارسے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے وفود نے ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیے

رواں مالی سال کے 10 ماہ میں بیرونی فنانسنگ 38 فیصد کمی سے8 ارب ڈالر رہ گئی

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)  کے پیٹرن انچیف ڈاکٹر اعجاز گوہر کی سربراہی میں وفد نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں وزارت خزانہ کے دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی شریک ہوئے ۔

ملاقات میں معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ،معاون خصوصی برائے ریونیو طارق پاشا، سیکریٹری خزانہ، پاور، پیٹرولیم، چیئرمین ایف بی آر اورچیئر مین  اپٹما  آصف انعام  اور دیگر موجود تھے۔

سرپرست اعلیٰ اپٹما اعجاز گوہر نے اسحاق ڈار ملک کی معاشی ترقی اور ترقی میں ٹیکسٹائل کے شعبے کے اہم کردار کے بارے میں آگاہ کیا ۔ٹیکسائل انڈسٹری کو سپلائی چین سے متعلق مشکلا ت بھی بتائیں۔

اعجاز گوہرنے کپاس کی کم از کم قیمت مقرر کرکے ٹیکسٹائل سیکٹر کو سپورٹ کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔وفد نے صوبوں کے درمیان  توانائی کی قیمتوں اور سپلائی کے فرق پر تعاون بھی طلب کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

سیاسی صورتحال پر اضطراب؛معروف بزنس ٹائیکون عقیل کریم ڈھیڈی معاملات کی بہتری کے لیےسرگرم

انہوں نے وزیر خزانہ کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے ریگولیٹری مسائل، توانائی  کے  مسائل کے ساتھ پنجاب میں پلانٹس کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی بہتری میں ٹیکسٹائل کے شعبے کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو حکومت کی جانب سے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کا عہد کیا۔

اسحاق ڈار نے برآمدی شعبے کو مضبوط کرنے کا عزم دہرایا تاکہ پاکستان کی برآمدات پر مبنی نمو کو بڑھایا جا سکے۔وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)عرفان  اقبال شیخ  کی قیادت میں وفد نے وزیر خزانہ و ریونیو اسحاق ڈار سے ایف بی آر کے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد،معاونین خصوصی طارق باجوہو طارق پاشا سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی ۔

ایف پی سی سی آئی کے وفد نے اسحاق ڈار کو نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے اپنی تجاویز  پیش کی۔ وفد نے حکومت کو معیشت کی بحالی اور برآمدات بڑھانے کی کوششوں میں مکمل تعاون کی پیشکش کی ۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت تاجر برادری کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور آئندہ بجٹ میں چیمبر کی تجاویز کو شامل کرے گی۔

متعلقہ تحاریر