اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈزسے انٹربینک ریٹ پر ڈالر کی خریداری کی اجازت دے دی
اسٹیٹ بینک نے مجاز ڈیلرز کو عالمی ادائیگیوں کے لیے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے انٹر بینک سے ڈالر خریدنے کی اجازت دے دی اس سے قبل ڈالر اوپن مارکیٹ سے خریدے جاتے تھے
اسٹیٹ بینک پاکستان(ایس بی پی) نے مجاز ڈیلرزکو بین الاقوامی ادائیگی کی اسکیموں (آئی پی ایس ) کے لیے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے انٹر بینک سے ڈالر کی خریداری کی اجازت دے دی ۔
اسٹیٹ بینک نے مجاز ڈیلرز کو عالمی ادائیگیوں کے لیے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے انٹر بینک سے ڈالر خریدنے کی اجازت دے دی اس سے قبل ڈالر اوپن مارکیٹ سے خریدے جاتے تھے ۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے کا نقصان، ڈالر اور سونا بھی مہنگا ہوا
بینک دولت پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق مجاز ڈیلرزکو بین الاقوامی ادائیگی کی اسکیموں (آئی پی ایس ) کے لیے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے انٹر بینک سے ڈالر کی خریداری کی اجازت دی ۔
اسٹیٹ بینک کے ایکسچینج پالیسی ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ویزا، ماسٹر کارڈ سے مجاز ڈیلرز انٹر بینک کے ریٹس پر عالمی ادائیگیوں کے لیے ڈالر کی خریداری کے اہل ہونگے۔
مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق یہ سہولیات 31 جولائی 2023 تک فوری طور پر نافذ عمل ہونگی۔ اس سے قبل عالمی ادائیگیوں کیلئے اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی خریداری کی جاتی تھی ۔
اعلامیہ کے مطابق فیصلہ اسٹیک ہولڈرز سے موصول ہونے والی نمائندگیوں کے پیش نظر کیا کہ مجاز ڈیلرز کو کریڈٹ کارڈز کے ذریعے انٹر بینک سے ڈالر کی خریداری کی اجازت دی جائے۔