آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام لینے کی تیاریاں مکمل، ڈرافٹ تیار

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا پروگرام پہلے سے زیادہ سخت شرائط پر ہوسکتا ہے۔

حکومت نے اگست میں آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام لینے کی تیاری مکمل کرلی ، نیا پروگرام پہلے سے زیادہ سخت شرائط پر ہوسکتا ہے۔

وفاقی حکومت نے اگست میں آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ اس بات کا امکان ہے کہ موجودہ حکومت اس پروگرام کے لیے ابتدائی ڈرافت تیار کرے اور نگران حکومت اسے  اگست سے اکتوبر 2023 تک مکمل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے 

الیکشن کی آمد آمد: وفاقی حکومت کا ترقیاتی اسکیموں کیلئے خزانے کا منہ کھولنے کا فیصلہ

سوئی ناردرن  کے صنعتی صارفین کو مئی، جون میں 2ارب روپے کی سبسڈی ملے گی

ذرائع کے مطابق  نیا بیل آؤٹ پروگرام 3 سال سے زائد کا ہو گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ رواں قرض پروگرام کی مدت 30 جون کو ختم ہو گی۔

رواں سال دسمبر تک پاکستان کو مزید 9 سے 11 ارب ڈالر کی غیر ملکی ادائیگیاں کرنی ہیں، آئندہ بجٹ میں مجموعی طور 22 سے 24 ارب ڈالر ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

موجودہ  قرض پروگرام مکمل ہوئے بغیر 30 جون کو ختم ہو جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ نہ کیا گیا تو اکتوبر تک ڈیفالٹ کا خطرہ سنگین نوعیت اختیار کرسکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر