اسٹاک میں بدترین مندی؛ امریکی ڈالر 305 روپے کی سطح پر آگیا

مسلسل تین روز کی تیزی کا بعد آج اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی رہی اور 100 انڈیکس 456 پوائنٹس کی کمی کا شکار ہوا جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 5 روپے مہنگا ہوا تاہم انٹر بینک میں سات پیسے کی کمی ہوئی جبکہ ایک تولہ سونا بھی 300 سستا ہوا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا  ،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی آئی تاہم  اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوا  جبکہ سونا بھی معمولی سستا ہوا ہے ۔

مسلسل تین روز تک مثبت زون میں رہنے والی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج  شدید مندی کا رجحان رہا   جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا تاہم سونا سستا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ایف بی آر نے گزشتہ ماہ مئی میں 605 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کیے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز شدید مندی کے بادل چھائے رہے۔ حصص بازار پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس456 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 686 پر بند ہوا ۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم بدھ کو 332.5 ملین سے کم ہوکر 203 ملین ہو گیا جبکہ ٹریڈ ہونے والے حصص کی مالیت گزشتہ سیشن میں 7.1 بلین روپے سے کم ہو کر 5.8 بلین روپے ہو گئی۔

آج اسٹاک ایکسچینج  میں 325 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 98  کمپنیز کے شیئر کی قیمتوں میں اضافہ206 کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ 21 کمپنیز کے شیئر کے  بھاؤ مستحکم رہے ۔

دوسری جانب   کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں  امریکی ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ۔انٹر بینک میں سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے اضافے ہوا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ایک ڈالر7 پیسے سستا ہوکر286 روپے 81 پیسے کا ہوگیا  جبکہ اوپن فارن ایکسچینج مارکیٹ میں امریکی  ڈالر  5 روپے  مہنگا ہو کر  305 روپے کا ہوگیا ہے۔

صرافہ بازار میں مسلسل تیسرے روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔ مقامی مارکیٹ  میں فی تولہ  سونا 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 27 ہزار روپے ہو گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر