تاج گیسولین نے ہیسکول پیٹرولیم کے41 فیصد شیئرز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی

آئل مارکیٹنگ کمپنی تاج گیسولین (پرائیویٹ) لمیٹڈ  نے ہیسکول پیٹرولیم کے 41 فیصد شیئرز حاصل کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا، بروکر اے  کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ نے ایک مراسلے کے ذریعے پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کو آگاہ کردیا

آئل مارکیٹنگ کمپنی تاج گیسولین (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ہیسکول پیٹرولیم کے 41 فیصد شیئر زپر خریداری کا اعلان کرتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کو بھیجے گئے مراسلے میں آئل مارکیٹنگ کمپنی تاج گیسولین (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ہیسکول پیٹرولیم کے41 فیصد شیئر کی خریداری   کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے

رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

اے  کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ  کے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ تاج گیسولین، ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کے شیئر کیپیٹل اور کنٹرول کا کم از کم41 فیصد حاصل کرنے کا ارادہ  رکھتی ہے۔

تاج گیسولین (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ایک سرکردہ آئل مارکیٹنگ کمپنی، ہیسکول پیٹرولیم جاری کردہ اور ادا شدہ حصص کیپٹل کا کم از کم 41 فیصد حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

اے کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ  کے مراسلے میں میں کہا گیا ہے کہ ٹارگٹ کمپنی ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کے 41 شیئر ایکوائر کرنے کا اعلان ہمارے لیے باعث مسرت ہے ۔

اے  کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ نے تاج گیسولین (پرائیویٹ) لمیٹڈ  کی جانب سے  سیکیورٹیز ایکٹ، 2015 اور لسٹڈ کمپنیزریگولیشنز، 2017 کے مطابق ایک لیٹر آف ٹین جمع کرایا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اے کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ کو تاج گیسولین (پرائیویٹ) لمیٹڈ ("ایکوائرر”) کی طرف سے پیشکش کے لیے مینیجر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ٹارگٹ کمپنی کے ووٹنگ شیئرز/کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی سے مطلوبہ ریگولیٹری منظوریوں کے حصول سے مشروط ہے۔

اے  کے ڈی سیکیورٹیز کے مطابق ایکوائر کے لیے  سیکیورٹیز آف ایکسچینج کمیشن اور مسابقتی کمیشن کی منظوری لازمی ہے بصورت دیگر ارادے کا عوامی اعلان واپس لیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ تحاریر