مہنگائی کی ماری عوام کو تھوڑا سا ریلیف: مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی
یوٹیلیٹی اسٹورز کے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی 60 اور کوکنگ آئل 59 روپے سستے کردیئے ہیں۔
مہنگائی میں تھوڑا سا ریلیف آنا شروع ہوگیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز نے گھی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے تک کمی کردی ہے جبکہ کوکنگ آئل فی لیٹر 59 روپے تک سستا کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
تاج گیسولین نے ہیسکول پیٹرولیم کے41 فیصد شیئرز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں ناکامی، پاکستان ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا، موڈیز
یوٹیلیٹی اسٹورز کے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔ گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورزنے سبسڈی والا گھی فی کلو 80 روپے سستا کیا تھا۔
اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل سستا کیا گیا تھا۔ مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل فی لیٹر 93 روپے تک سستا کیا گیا تھا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی کی فی کلو قیمت میں 69 روپے تک کمی کی گئی تھی۔
توقع ہے کہ اس کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی گھی اور خوردنی تیل کے ریٹ میں کمی ہوسکے گی کیونکہ صارفین کے پاس یوٹیلیٹی اسٹورز سے گھی اور خوردنی تیل لینے کا متبادل ہوگا۔









