حکومت کی ایل این جی خریداری کیلئےکوششیں؛ 9 اسپاٹ کارگوز کیلئے ٹینڈر جاری

حکومت نے اکتوبر2023 سےفروری 2024 تک ایل این جی کارگوزکیلئے ٹینڈرز جاری کردیئے، اکتوبرتادسمبر 2023 کے کارگوز کیلئے20 جون  جبکہ جنوری اور فروری کے کارگوز کیلئے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 جولائی مقرر کی گئی ہے

وفاقی حکومت نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) اسپاٹ کارگوز کی خریداری کیلئےکوششیں شروع کردیں۔ ایل این جی لمٹیڈ نے9کارگوزخریدنے کیلئے ٹینڈر جاری کردیئے ہیں۔

حکومت نےاکتوبر2023 سےفروری2024 تک ایل این جی کارگوزکیلئے ٹینڈرز جاری کردیئے۔ پی پی ایل نےعالمی کمپنیوں سےا سپاٹ کارگوز کی فراہمی کیلئے بولیاں طلب کی ۔

یہ بھی پڑھیے

تاج گیسولین نے ہیسکول پیٹرولیم کے41 فیصد شیئرز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی

جاری کردہ ٹینڈر کے مطابق اکتوبرتادسمبر2023 کے کارگوز کیلئے20 جون جبکہ جنوری اور فروری کے کارگوزکیلئے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 جولائی مقررکی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے اکتوبر اور دسمبر3,3 جبکہ جنوری میں2 ایل این کارگوز کیلئے بولیاں  طلب کی گئیں ،فروری میں ایک ایل این جی کارگو کی فراہمی کیلئے بولی طلب کی گئی ہے۔

جاری کردہ ٹینڈر کے مطابق5 اور6 اکتوبر کی ونڈو کیلئے ایک ایل این جی کارگو اور20,21 اکتوبر کی ونڈو کے دوسرے کارگو31اکتوبر کو ایل این جی کارگو فراہمی کیلئے بولی مانگی گئی۔

وفاقی حکومت کے جاری کردہ  ٹیندر میں7,8,13,14 دسمبر کی ونڈوز کیلئےایک ایک کارگو  اور 24,25دسمبر کی ونڈو کیلئے ایک مائع قدرتی گیس کارگو کیلئےبولی طلب کی گئی ہے۔

حکومتی ٹینڈر کے مطابق 3 اور 4 جنوری 2024 کو ایک کارگو، 28,29 جنوری کی ونڈو کیلئے دوسرے کارگو اور23,24 فروری کی ونڈو کیلئے 3 کارگو کیلئے بولیاں طلب کی گئیں ہیں۔

متعلقہ تحاریر