اسٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی منفی رجحان؛ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز بھی منفی رجحان رہا اور100 انڈیکس میں 24 پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر گراوٹ کا شکار ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 6 روپے کمی سے 292 پر آگیا

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا تاہم انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مضبوط ہوا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز منفی رجحان دیکھا گیا تاہم انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھی ۔

یہ بھی پڑھیے

تاج گیسولین نے ہیسکول پیٹرولیم کے41 فیصد شیئرز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی

بدھ کو حصص بازار میں معمولی مندی رہی۔ اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 24 پوائنٹس کمی سے41 ہزار 514 پر بند ہوا، مارکیٹ صفر اعشاریہ 6 فیصد منفی رہی ۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 317 کمپنیز کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 129 کی قیمتوں میں اضافہ 161 کی قیمتوں میں کمی اور 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

حصص بازار میں آٹوموبائل اسمبلر سیکٹر میں اٹلس ہونڈا، دیوان موٹرز،انڈس موٹر کمپنی، ہنو پاک موٹرز اور ملت ٹریکٹر  کے شیئر زکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

سیمنٹ سیکٹر میں اٹک سیمنٹ  کے حصص کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جبکہ بیسٹ وے ،چراٹ سیمنٹ شیئرز پرائس بڑھے تاہم ڈی جی  سیمنٹ منفی زون میں رہا۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روزپیر کو اسٹاک ایکسچینج میں 121 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ دوسرے روز منگل کو 244 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کو دباؤ  میں رکھا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت چھ روپے کم ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 79 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 287 روپے 18 پیسے کا ہوگیا ۔

اوپن فاریکس ایکسچینج مارکیٹ میں  امریکی ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں چھ روپے کا اضافہ دیکھا گیا  جبکہ گزشتہ روز 7 روپے بڑھاوا دیکھا گیا تھا ۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے کمی سے 292 روپے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں دو روز  میں  ڈالر 13 روپے سستا ہوگیا۔

متعلقہ تحاریر