غیر مستحکم سیاسی و معاشی صورتحال سے بڑی صنعتوں کی پیدوار میں 10 فیصد کمی
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق گزشتہ 10 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں تقریباً 10 فیصد کمی دیکھی گئی، ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار18، فارماسوٹیکلز سیکٹر 25 فیصد، مشینری اور ایکوئپمنٹ کی پیدوار 46 فیصد کمی کا شکار ہوئی
ملک کی غیر مستحکم سیاسی و معاشی صورتحال کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی کا سلسلہ جاری ہے۔ 10 ماہ کے دوران پیدوار میں ساڑھے 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
ادارہ شماریات پاکستان نے بڑی صنعتوں کی پیداوارکے اعدادوشمارجاری کردئیے جس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار نو اعشاریہ 39 فیصد گر گئی ۔
یہ بھی پڑھیے
ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہ؛ 40 فیصد ملز کی بندش سے 70 لاکھ افراد بیروزگار ہوگئے
ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پربڑی صنعتوں کی پیداوارمیں تقریباً 10 فیصد کمی ہوئی جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار تقریباً 18 فیصد کم ہوگئی۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ سال اپریل کی نسبت رواں سال اپریل میں صنعتوں کی پیداوار میں تقریباً 22 فیصد کم ہوئی۔ فرٹیلائزرسیکٹر کا شعبہ تقریباً 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (بی پی ایس) نے بتایا کہ جولائی تا اپریل آٹوموبیل شعبے کی پیداوار 46 فیصد جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوارمیں 86۔17 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔
پی بی ایس کے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ فارماسوٹیکلز کا شعبہ 25 فیصد، تمباکوکا شعبہ 28 فیصد جبکہ فوڈکے شعبے کی صنعتوں کی پیداوار میں8 اعشاریہ 52فیصد کمی ہوئی ۔
لکڑی کی صنعتوں کی پیداوارمیں 64 فیصد ،کوک اور پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار12 فیصد اور کمپیوٹرز،الیکڑانکس اورآپٹیکل پراڈکٹس کی پیداوار 65۔27 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق الیکڑیکل ایکوئپمنٹ کی پیداوار13فیصد،مشینری اور ایکوئپمنٹ46 فیصد اورفرٹیلائزرسیکٹر کے شعبے کی پیداوار8 اعشاریہ 80 فیصد مزید کم ہوگئی۔