اسٹاک ایکسچینج میں مندی؛ ڈالر اور سونا بھی مزید مہنگا ہوگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 145 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 369 پر بند ہوا جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مزید کمی ہوئی جبکہ فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے کا ہوگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز بھی منفی رجحان رہا جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر جبکہ صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر جبکہ صرافہ بازار میں سونے مزید مہنگا ہوگیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہتا ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا انکشاف
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو غیر معمولی کاروباری سیشن کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں100 انڈیکس میں 145 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 145 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 369 پر بند ہوا۔ آج حصص بازار میں صفر اعشاریہ 35 فیصد کی منفی تبدیلی ریکارڈ کی گئی ۔
حصص بازار میں 309 کمپنیز کے حصص کا لین دین ہوا جس میں 77 کی قیمت میں اضافہ جبکہ 208 کی قیمتوں میں کمی آئی ،24 کمپنی کے شیئرزکی قیمتیں مستحکم رہیں۔
دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 295 کا ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق انٹر بینک میں ایک ڈالر 55 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ایک ڈالر 287 روپے 37 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/CaBx1PUPgg#SBPExchangeRate pic.twitter.com/QPyelEB9Hf
— SBP (@StateBank_Pak) June 15, 2023
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ایک ڈالر 295 روپے کا ہوگیا ۔
بین الاقوامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1700 روپے اضافے سے 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج 10 گرام سونے کا بھاؤ 1458 روپے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 215 روپے تک جا پہنچا ہے ۔