ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز طور پر بڑی کمی کا اعلان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے تاریخ ساز فیصلے نے ایل پی جی مافیا کی کمر توڑ دی، اوگرا نے مائع پٹرولیم گیس کی فی کلو قیمت 350 روپے سے کم کرکے 210 کلو کردی، رواں ماہ کے آغاز پر بھی 37 روپے فی کلو کمی ہوئی تھی

رواں ماہ جون میں مائع پٹرولیم گیس(ایل پی جی) کی قیمتوں میں دوسری بار  نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ۔ ایل پی جی کی قیمت میں 140 روپے کلو کی حیرت انگیز کمی ہوگئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)کے تاریخ ساز فیصلے نے ایل پی جی مافیا کی کمر توڑ دی۔ جون میں ایل پی جی کی قیمتوں میں دوسری بار  نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز حکومت کے دعوؤں کا پول کھل گیا؛ روسی تیل پر کوئی خصوصی رعایت نہیں ملی

ماہ جون کے آغاز  میں ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کی گئی تھی جبکہ 17 جون کو ایل پی جی کی قیمت 350 روپے سے کم ہوکر 210 روپے فی کلو گرام ہوگئی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے اربوں روپے کی بلیک مارکیٹنگ کی جس پر اوگرا نے سماعت کی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے سماعت کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے  ایل پی جی کی فی کلو قیمت 350 روپے سے کم کرکے 210 کلو کردی ہے ۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق اب لوکل اور امپورٹڈ ایل پی جی ایک ہی قیمت پر فروخت ہوگی جس سے مشکلات میں گھری عوام کوفائدہ پہنچے گا ۔

یاد رہے کہ ایک جون کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکویڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا تھا۔

اوگرا نے ایل پی جی کے نرخ میں کمی کے نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی اور مقامی (مائع پیٹرولیم گیس)ایل پی جی کی قیمت197 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی گئی

آئل اینڈ گیس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا  12 کلو گرام کا سلنڈر  438 روپے کی کمی کے بعد 2 ہزار321 روپے کا ہوگیا ۔

اوگرا نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل سلینڈرکی قیمت میں 1686روپے کی کمی ہوئی ہے، ایل پی جی کا کمرشل سلینڈر8933 روپے میں فروخت ہوگا۔

متعلقہ تحاریر