آئی ایم ایف پروگرام پر خدشات؛ اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، اربوں روپوں کا نقصان
ہفتہ وار تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی کی وجہ سےسرمایہ کاروں کو اربوں روپوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، آج 100 انڈیکس 680 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 621 پر آگیا جبکہ گزشتہ ہفتے کے مارکیٹ میں مسلسل مندی کا رجحان رہا تھا

ہفتہ وار تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی دیکھنے میں آئی۔ حصص بازار کے100 انڈیکس ایک اعشاریہ 65 فیصد کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تاخیری بیل آؤٹ پروگرام پرخدشات کی وجہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیرکے روز بدترین مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیے
معاشی بحران: اسٹاک مارکیٹ کے بروکرز بھی اڑنے کیلیے پر تولنے لگے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس پیر کو680 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار621 پر آگیا۔ آج حصص بازار میں ایک اعشاریہ 65 فیصد کی منفی تبدیلی ریکارڈ کی گئی ۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےبیل آؤٹ پیکج پر خدشات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر اپنے حصص کی فروخت کا انتخاب کیا گیا۔
آج اختتامی لمحات میں کار، سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینک، کھاد، تیل اور گیس کی تلاش کے کاروبار والی بھاری صنعتوں میں بڑے پیمانے پر فروخت دیکھنے میں آئی۔
آل شیئر انڈیکس کا حجم جمعہ کو 156 ملین سے بڑھ کر 179.8 ملین ہو گیا، جبکہ گزشتہ سیشن میں ریکارڈ کیے گئے 3.8 بلین روپے سے بڑھ کر 5.6 بلین روپے ہو گئے۔
ورلڈ کال 27.7 ملین شیئرز کے ساتھ والیوم لیڈر رہا جبکہ کے الیکٹرک 11.4 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور سی انجرجی9 ملین شیئر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔
ہفتہ وار تعطیلات کے بعد آج حصص بازار میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تاہم آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج پر خدشات کی وجہ سے اچانک سے انڈیکس گراوٹ کا شکار ہوا ۔
آج صبح پہلے دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں اُتار چڑھاؤ دیکھنا کو ملا، ایک موقع پر انڈیکس میں 100 پوائنٹس کااضافہ دیکھا گیا تاہم بعد میں مندی کے بادل چھا گئے ۔
یہ بھی پڑھیے
کھانے پینے کی اشیاء کا بحران سر اٹھانے لگا؛ امپوٹرزکا درآمدات بند کرنے کا اعلان
حصص بازار میں 320 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 54 کمپنیزکے حصص کی قیمت میں اضافہ 244 میں کمی اور 22 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک میں مسلسل منفی رجحان دیکھا گیا تھا۔ گزشتہ پیر کو121، منگل کو244، بدھ کو 24 ،جمعرات کو145 اور جمعہ 61 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔