ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ؛ فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہوگیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک امریکی ڈالر7 پیسے کے اضافے سے 287 روپے 26 پیسے کا ہوگیا تاہم اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی سے مقامی  بازار میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہوا

کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے پہلے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تاہم صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ۔

انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی  جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف پروگرام پر خدشات؛ اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، اربوں روپوں کا نقصان

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر پیسے اضافے  سے 287 روپے 26 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی ۔ اوپن فاریکس ایکسچینج  میں ایک امریکی ڈالر  296 روپے پر مستحکم رہا ۔

دوسری جانب بین  الاقوامی  صرافہ بازار میں  فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کمی سے 1951 ڈالر ہوگئی ،عالمی منڈی کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر پڑے  ہیں۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق  آج ایک تولہ سونا  ایک ہزار روپے کمی  ریکارڈ کی گئی جس کے   بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے ۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں 10 گرام سونا 860 روپے کم ہوا  جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 300  ہوگئی ۔

یاد رہے کہ 9 جون کو ختم ہونے والے ہفتے  کے دوران  چینی سے موصول 1 ارب ڈالر کے  زرمبادلہ کے ذخائر 107 ملین ڈالر بڑھ کر 4 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر