اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان؛  ڈالر اور سونے کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 96 پوائنٹس کی کمی سے  40 ہزار 152 کی سطح پر بند ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہوئی اور ایک تولہ سونا 200 روپے کمی 2 لاکھ 19 ہزار کا ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز منفی رجحان رہا تاہم کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا  جبکہ سونے کی قیمت میں بھی کمی آئی ۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا تاہم ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی جبکہ  فی تولہ سونا سستا بھی ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ملٹی نیشنل دواساز کمپنی” بائر“ نے بھی پاکستان سے اپنا کاروبار سمیٹ لیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 96 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 152 کی سطح پر بند ہوا ۔ حصص بازار میں آج  صفر  اعشاریہ  17 فیصد منفی تبدیلی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بدھ کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں 432 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جس سے 80 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا ۔

دوسری جانب  انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان(ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر25 پیسے کمی سے 286 روپے 73 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

عالمی صرافہ بازار میں مسلسل دوسرے روز بھی فی اونس سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جس کا براہ راست اثر مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑا اور سونے کی قیمت کم ہوئی ۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی  سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار500 روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 87 ہزار 328 روپے  کی سطح پر آگیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر