حکومت نے آئی ایم ایف کاایک اور مطالبہ مان لیا، درآمدات پر عائد تمام پابندیاں ختم

بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے 6 ہزار سے زائد کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی گئی ہے،زرمبادلہ کی فراہمی میں ترجیحی درآمدات کی شرط ختم کردی گئی ہے، اسٹیٹ بینک

 حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے درآمدات پر عائد کردہ تمام پابندیاں ختم کردیں۔

  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدات  پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا سرکلر جاری کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے

پرزوں کی قلت: ٹویوٹا کا عید کی تعطیلات سے 2 روز قبل ہی پیداوار روکنےکااعلان

ای سی سی نے ملوں کو 60 دنوں میں 32000 میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق درآمدات پرعائد پابندیاں ختم کرنے کے بعد بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے 6 ہزار سے زائد کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق امپورٹس کے لیے زرمبادلہ کی فراہمی میں ترجیحی درآمدات کی شرط ختم کردی گئی ہے، اب تمام درآمدات کے لیے بلاتفریق زرمبادلہ فراہم کیا جائے گا، زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو تمام درآمدات کے لیے زرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پرگروام کی مدت ختم ہونے میں ایک ہفتہ باقی ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کو راضی کیا جاسکے، جس کے لیے درامدات پر عائد قدغن ختم کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری کردی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر