اسٹاک میں معمولی تیزی، ڈالر کی قیمت اور سونے کے بھاؤ میں کمی

پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 15 پوائنٹس اضافے سے41 ہزار 452 پر پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 73 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے سستا ہوا ،فی تولہ سونا بھی 200 روپے کم ہوگیا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی رہی  جبکہ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت صرافہ بازار میں سونا سستا ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو معمولی تیزی کا رجحان رہا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا۔ سونے کے فی تولہ بھاؤ میں بھی کمی دیکھی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 15 پوائنٹس اضافے سے41 ہزار 452 پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز حصص بازار میں 1371 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں  صفر اعشاریہ 04 فیصد کی مثبت تبدیلی نوٹ کی گئی۔ گزشتہ روز بازار میں ساڑھے تین فیصد کی مثبت تبدیلی ریکارڈ کی گئی تھی ۔

آج حصص بازار میں 305 کمپنیز کے حصص کا لین دین ہوا  جس میں سے136 کمپنیز کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ جبکہ154کمپنیز کے حصص کی قیمتیں کم ہوئی۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں 72 پیسے کا اضافہ ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے کم ہوئی ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  انٹر بینک میں امریکی ڈالر72 پیسے کی کمی سے 286 روپے 99 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کمی دیکھی گئی۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 290 روپے کی سطح پر آگیا ۔

متعلقہ تحاریر