وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں 17.5 فیصد اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری

پنشن میں 17.5 فیصد اضافہ ان پنشنرز پر لاگو ہو گا جو 01.07.2023 کو یا اس کے بعد ریٹائر ہوں گے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں 17.5 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

صدر مملکت کی منظوری کےبعد کیبنٹ ڈویژن نے سول پنشنرز اور فوجی پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کیا ہے۔ 18 جولائی 2023 کو جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی خالص پنشن میں 17.5 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

پنشن میں 17.5 فیصد اضافہ ان پنشنرز پر لاگو ہو گا جو 01.07.2023 کو یا اس کے بعد ریٹائر ہوں گے۔ اس او ایم میں منظور شدہ پنشن میں اضافے کی منظوری "نیٹ پنشن” کی مد میں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

پی اے سی کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک کا پی ٹی آئی دور کے قرضوں کی فہرست دینے سے انکار

ای او بی آئی نے یکم جولائی سے پنشنرز کی پنشن میں 1500 روپے اضافہ کردیا

نوٹیفکیشن میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ منظور شدہ خالص پنشن میں اضافے کا مطلب ہے کہ پنشن میں سے میڈیکل الاؤنس کم کر دیا جائے۔

یہ اضافہ پنشن-کم-گریچوٹی اسکیم 1954، لبرلائزڈ پنشن رولز، 1977 کے تحت دی گئی۔

دریں اثنا، اگر وفاقی حکومت کی جانب سے منظور شدہ مجموعی پنشن کسی بھی حکومت کے ساتھ شیئر کی جاتی ہے، تو پنشن میں اضافے کی رقم وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ حکومتوں کے درمیان متناسب بنیادوں پر تقسیم کی جائے گی۔

تاہم، وفاقی حکومت کی طرف سے منظور شدہ پنشن میں اضافہ ریٹائرمنٹ سے پہلے کے آرڈرلی الاؤنس اور ڈرائیور یا آرڈرلی کی منیٹائزڈ ویلیو کے بدلے اجازت دی گئی خصوصی اضافی پنشن پر قابل قبول نہیں ہوگا۔

متعلقہ تحاریر