نیشنل بینک کے صدر و سی ای او کیلئے 7 نام شارٹ لسٹ
شارٹ لسٹ امیدواروں کے فائنانس ڈویژن اسلام آباد میں کل دوپہر انٹرویوز ہوں گے۔
اور بالآخر شہباز شریف حکومت کی خواب خرگوش سے آنکھ کھل گئی ، نیشنل بینک کے صدر و سی ای او کیلئے 7 نام شارٹ لسٹ کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف حکومت نے ڈیڑھ سال کے لمبے عرصے کے بعد نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کی آسامی کو پُر کرنے کےلئے شارٹ لسٹ امیدواروں کو زوم پر انٹرویو کے لیٹرز جاری کردیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف کے پروگرام کے باوجود ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.70 فیصد اضافہ
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 142 ارب روپے جاری
حکومت کی جانب سے شارٹ لسٹ کئے گئے ناموں میں سے نیشنل بینک کے قائمقام صدر رحمت علی حسنی کا نام شارٹ لسٹ میں سرفہرست ہے۔

معاشی ماہرین اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شارٹ لسٹ کئے گئے ناموں میں سے نیشنل بینک کے سابق ریٹیل بینکنگ گروپ ہیڈ مدثر ایچ خان بھی مظبوط امیدوار ہیں۔
یو بی ایل کے گروپ رسک ایگزیکٹو عمران سرور کا نام بھی نیشنل بینک کی صدارت کیلئے گردش میں ہے۔
عارف عثمانی کے بعد ڈیڑھ سال سے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کا عہدہ خالی پڑا ہے۔ شارٹ لسٹ امیدواروں کے فائنانس ڈویژن اسلام آباد میں کل دوپہر انٹرویوز ہوں گے۔









