پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز معمولی اضافہ ریکارڈ

کاروباری ہفتے کے آخری روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 28.46 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کے روز 100 انڈیکس میں 28.46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ مارکیٹ 0.06 فیصد کی معمولی مثبت تبدیلی سے 44 ہزار 207.31 پوائنٹس پر بند ہوئی جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 44 ہزار 178.85 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

گذشتہ کاروبار کے دوران 29 کروڑ 78 لاکھ 22 ہزار 139 کے حصص کا کاروبار ہوا تھا جبکہ جمعہ کے روز مارکیٹ میں 24 کروڑ 79 لاکھ 93 ہزار 312 شیئرز کے سودے ہوئے، گزشتہ کاروباری روز 12.428 بلین روپے کے مقابلے میں حصص کی قیمت 8.512 بلین روپے رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 327 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 158 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 149 میں مسلسل کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف نے اسٹیند بائی ارینجمنٹ معاہدے کے لیے پاکستان پر ایک اور شرط عائد کردی

آئی ایم ایف کے پروگرام کے باوجود ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.70 فیصد اضافہ

تین ٹاپ ٹریڈنگ کمپنیاں میں سے ورلڈ کال ٹیلی کام کے 3 کروڑ 58 لاکھ 38 ہزار اور 308 شیئرز کے سودے ہوئے ، جس کے فی شیئر کی قیمت 1.25 روپے تھی۔ ٹیلی کارڈ لمیٹڈ کے 1 کروڑ 98 لاکھ 77 ہزار 612 شیئرز کے سودے ہوئے ، جس کے فی شیئر کی قیمت 7.72 روپے تھی ، اور ٹی آر جی پاک لیمیٹڈ کے 1 کروڑ 46 لاکھ 48 ہزار 705 شیئرز کے سودے ہوئے ، جس کے فی شیئر کی قیمت 106.43 روپے تھی۔

سیمنز پاک نے سب سے زیادہ 39.80 روپے فی حصص کی قیمت میں اضافہ دیکھا، جو 738.80 روپے پر بند ہوا، جبکہ دوسرے نمبر پر محمود ٹیکس رہا جس کی فی حصص قیمت میں 37.38 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی فی حصص قیمت 762.38 روپے ہوگئی۔

رفحان میز کے شیئر کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ 110.00 روپے فی حصص کی کمی دیکھی گئی جو 8,290.00 روپے پر بند ہوئی۔ اس کے بعد ماری پیٹرولیم 9.79 روپے کمی کے ساتھ 1,540.24 روپے پر بند ہوا۔

متعلقہ تحاریر