ملک بھر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، بجلی کا شارٹ فال 6200 میگاواٹ تک پہنچ گیا

توانائی کی کل پیداوار 20,200 میگاواٹ، طلب 26,500 میگاواٹ؛ دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے، شہری علاقوں میں 6-8 گھنٹے کی بندش ہے۔

بجلی کا شارٹ فال برقرار رہنے کے باعث ملک بھر کے مختلف علاقوں میں طویل گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 6200 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ کل پیداوار 20,200 میگاواٹ ہے جب کہ طلب 26,500 میگاواٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز معمولی اضافہ ریکارڈ

آئی ایم ایف نے اسٹیند بائی ارینجمنٹ معاہدے کے لیے پاکستان پر ایک اور شرط عائد کردی

نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے مطابق دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے جبکہ شہری علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔

مزید یہ کہ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے بعض علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ ہے۔

سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ ان علاقوں میں کی جا رہی ہے جہاں زیادہ لاسز اور بجلی چوری ہوتی ہے۔ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کی بندش تین سے چار گھنٹے ہے۔

متعلقہ تحاریر