رواں مالی سال میں گردشی قرضوں میں 122 ارب روپے اضافے کا خدشہ
حکومت نے رقم کو 2340 ارب روپے تک محدود کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
رواں مالی سال میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں 122 ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے جب کہ حکومت نے اس رقم کو 2340 ارب روپے تک محدود کرنے کا ہدف رکھا ہے۔
حکومت نے بجلی کے بلوں کی وصولی کو بہتر بنانے اور بجلی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے سرکلر کریڈٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹیرف میں اضافے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں، اسحاق ڈار
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2022-23 میں 27 ارب ڈالر بھجوائے: اسٹیٹ بینک
اس حوالے سے وزارت خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو حکومتی پروگرام سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق گردشی قرضے کو 2340 ارب روپے تک محدود کرنے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے 400 ارب روپے سے زائد کے فنڈز بتدریج جاری کیے جائیں گے۔
حکومت نے اندازہ لگایا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران گردشی قرضے میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔