پاکستان کو یو اے ای سے ایک ارب ڈالر مل گئے، اسحاق ڈار
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ دو روز میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
پاکستانی معیشت کے لیے ایک اور اچھی خبر ، بدھ کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالر جمع کرا دیئے ہیں۔
ٹیلی ویژن پر خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں دو دنوں میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ اعلان آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے پاکستان کے لیے 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی منظوری کے لیے اپنا اجلاس شروع کرنے سے کچھ دیر پہلے کیا۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں، اسحاق ڈار
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2022-23 میں 27 ارب ڈالر بھجوائے: اسٹیٹ بینک
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی۔
واضح رہے کہ منگل کے روز سعودی عرب نے مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں 2 بلین ڈالر جمع کرائے تھے۔
یہ پیش رفت انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ حال ہی میں 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات کے بعد سامنے آئی ہے۔
گذشتہ روز اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف (COAS) عاصم منیر کی جانب سے اس مشکل معاشی دور میں سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔