آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت میں بہتری کا امکان ظاہر کردیا

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں بے روزگاری ساڑھے آٹھ فیصد سے کم ہو کر 8 فیصد پر آجائے گی، اس سال اوسط مہنگائی 29.6 فیصد سے کم ہو کر 25.9 فیصد پر آنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال میں پاکستان کی شرح نمو ڈھائی فیصد تک رہنے کا امکان ہے

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی کارکردگی منفی 0.5 فیصد رہی، حکومت نے گزشتہ سال جی ڈی پی گروتھ 0.3 فیصد مثبت رہنے کا دعویٰ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

رواں مالی سال میں گردشی قرضوں میں 122 ارب روپے اضافے کا خدشہ

اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں، اسحاق ڈار

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں بے روزگاری ساڑھے آٹھ فیصد سے کم ہو کر 8 فیصد پر آجائے گی، اس سال اوسط مہنگائی 29.6 فیصد سے کم ہو کر 25.9 فیصد پر آنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق اس سال مالی خسارہ معمولی کمی سے ساڑھے 7 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 0.4 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے زمہ قرضوں کا حجم 81.8 فیصد سے کم ہو کر 74.9 فیصد پر آجائے گا۔

متعلقہ تحاریر