مہنگائی کی ماری عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا: فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 96 پیسے اضافہ

نیپرا کی جانب  سے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے اضافہ سے بجلی کے نرخ 50 روپے فی یونٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تقریباً 4 روپے 96 پیسے کا اضافہ کر دیا۔

یہ فیصلہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو درپیش مسلسل مالیاتی چیلنجوں سے نمٹنے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے مقرر کردہ سخت شرائط کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف نے شہباز حکومت سے پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس کا پلان مانگ لیا

گزشتہ مالی سال کے دوران آٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار میں 47.70 فیصد کمی ہوئی، رپورٹ

نئی ایڈجسٹمنٹ کے تحت، ٹیکس اور سلیب سمیت فی یونٹ اوسط قیمت 50 روپے تک بڑھ جائے گی، یہ فیصلہ ملک بھر کے بجلی صارفین پر لاگو ہوگا۔

اوسط ٹیرف فی یونٹ قیمت 24.82 روپے سے بڑھ کر 30 روپے فی یونٹ ہو جائے گی۔ ٹیکس اور سلیب سمیت فی یونٹ اوسط قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔

نیپرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں نظر ثانی شدہ نرخوں اور عمل درآمد کی ٹائم لائن کی تفصیل دی گئی۔

حکومت پہلے ہی غیر ملکی ذخائر میں کمی کے پیش نظر بیل آؤٹ رقم حاصل کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پر 172 ارب روپے کے ٹیکس عائد کر چکی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ حکومت کو بیل آؤٹ پیکج مل گیا ہے لیکن عوام کی زندگیوں میں فوری بہتری کا امکان نہیں ہے کیونکہ پاکستان اپنی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش کرنے کے لیے ایڈجسٹمنٹ کے عمل سے گزر رہا ہے۔

پی ڈی ایم کی قیادت والی حکومت، جس نے اپریل 2022 میں اقتدار سنبھالا، جون 2022 میں کراچی کے صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں 5.2 روپے کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر