انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پھر اونچی اڑان ، روپے کی قدر میں 1.67 روپے کی کمی

امریکی ڈالر نئے کاروباری ہفتے کے پہلے دن روپے کے مقابلے میں 279.4 روپے تک پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ، تاہم نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر نے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کو رگڑ کررکھ دیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے ابتدائی دن ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 1.67 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

کرنسی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق امریکی کرنسی کچھ مضبوطی کے بعد 279.26 روپے پر بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے 

غریب جائے تو جائے کہاں؟ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی

مہنگائی کی ماری عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا: فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 96 پیسے اضافہ

طاقتور امریکی کرنسی انٹربینک ٹریڈنگ میں 66 پیسے بڑھ گئی، اور روپے کے مقابلے میں 278.25 روپے تک پہنچ گئی۔

تاہم، بعد میں ڈالر نے ایک بڑی چھلانگ لگائی اور روپے کے مقابلے میں 1.41 روپے کی مضبوطی سے 279 روپے پر ٹریڈ کیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق ایک وقت میں امریکی کرنسی 1.45 روپے بڑھ کر 279.4 روپے پر ٹریڈ ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر 284 روپے تک پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن، کرنسی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اطلاع دی تھی کہ ڈالر کی قدر میں 1.4 روپے کے نمایاں اضافہ ہوا تھا ، جس سے دونوں کرنسیوں کے درمیان فرق مزید بڑھ گیا۔

اس اضافے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت 277 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔

متعلقہ تحاریر