کے-الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مزید 2 روپے 34 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

دوسری جانب سی پی پی اے نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 1 روپیہ 88 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے۔

کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی کے صافین کے لیے ایک  کے بعد ایک بری خبر، کراچی کیلئے بجلی 2 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے  اور ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی گئی۔

کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی یے۔ اگر نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست کو کسی اعتراض کے بغیر منظور کرلیا تو کے الیکٹرک صارفین پر 4 ارب 39 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کی جانب سے 26 جولائی کو سماعت کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے اور بجلی ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

وفاقی حکومت کا بجلی صارفین پر مزید 500 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

غریب جائے تو جائے کہاں؟ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی

سی پی پی اے نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی 26 جولائی کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

جون میں 13 ارب 32 کروڑ 70 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی سی پی پی اے کے مطابق جون کے لیے ریفرنس لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ جون میں بجلی کی فی یونٹ پیداوار 9 روپے 39 پیسے فی یونٹ رہی۔

سی پی پی اے کے مطابق جون میں پانی سے 30. 14 کوئلے سے 17.75 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کی دستاویزات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل سے 0.07 اور مہنگے فرنس آئل سے 5.43 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کی دستاویزات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت 30 روپے 45 پیسے فی یونٹ رہی۔

سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق درآمدی ایل این جی سے 18.55 فیصد جوہری ایندھن سے 13.54 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ جوہری ایندھن سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت 1 روپے 7 پیسے فی یونٹ رہی۔

ملک بھر کے بجلی صارفین پہلے ہی بجلی کے بھاری بھر کم بلوں سے تنگ ہیں اور ایسے میں بجلی مہنگی ہونے کی دوخواست کے انہیں مزید پریشان کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر