مرکزی بینک نے سمٹ بینک لمیٹڈ کا نام بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھنے کی منظوری دے دی
ترجمان سمٹ بینک کے مطابق اکثریتی شیئرز کے حصول کے بعد نام کی تبدیلی عمل میں آئی۔ ترجمان سمٹ بینک کے مطابق تبدیلی نام کا اطلاق دیگر ریگولیٹری اور کارپوریٹ منظوریوں کے بعد ہوگا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سمٹ بینک لمیٹڈ نے اپنا نام بدل کر بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سمٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے سمٹ بینک لمیٹڈ کا نام بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان سمٹ بینک کے مطابق گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے ممتاز سرمایہ کار ناصر عبداللہ حسین لوتاہ نے سمٹ بینک لمیٹڈ کے اکثریتی شیئرز حاصل کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
کے-الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مزید 2 روپے 34 پیسے مہنگی ہونے کا امکان
کراچی میں 20 کلو گرام آٹے کی تھیلے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ، 3200 روپے میں دستیاب
ترجمان سمٹ بینک کے مطابق اکثریتی شیئرز کے حصول کے بعد نام کی تبدیلی عمل میں آئی۔ ترجمان سمٹ بینک کے مطابق تبدیلی نام کا اطلاق دیگر ریگولیٹری اور کارپوریٹ منظوریوں کے بعد ہوگا۔
ترجمان سمٹ بینک کے مطابق ناصرعبداللہ حسین لوتاہ بینک مکرمہ لمیٹڈ کو ایک سرکردہ اسلامی بینک بنانے کے لیے پرعزم ہیں، بینک مکرمہ لمیٹڈ اسلامی اصولوں کے عین مطابق مالیاتی خدمات اورجدید مصنوعات فراہم کرے گا۔
ترجمان کے مطابق بینک مکرمہ لمیٹڈ مکمل اسلامی بینکاری کے لیے جامع منصوبہ کی تیاری پر عمل پیرا ہے، تبدیلی کے عمل میں بینک کے آپریشنز کا مکمل جائزہ ، شرعی تقاضوں پر مبنی مالیاتی حل کا تعارف اور اسلامی بینکاری کے طریقے شامل ہوں گے۔
ترجمان سمٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینک مکرمہ لمیٹڈ تبدیلی کے مرحلے میں اپنے صارفین کی خدمت اور بلا رکاوٹ منتقلی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔









