مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی

مقامی مارکیٹ میں قیمت میں 6200 روپے کا ریکارڈ اضافہ، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس ریٹ میں 10 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 6 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے ، جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے 

کراچی میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ، ہول سیل مارکیٹ ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی

مرکزی بینک نے سمٹ بینک لمیٹڈ کا نام بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھنے کی منظوری دے دی

کے-الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مزید 2 روپے 34 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

دوسری جانب 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 5 ہزار 316 روپے کے اضافے سے 189,472 روپے تک پہنچ گئی۔

متعلقہ تحاریر