درآمدی دباؤ کی وجہ سے انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بڑی کمی

سپلائی سکڑنے کی وجہ سے امریکی کرنسی 3.78 روپے کی چھلانگ کے ساتھ 283.40 روپے پر بند ہوئی۔

آئی ایم ایف ڈیل ، سعودی عرب اور یو اے ای سے ڈالر کی آمد کے باوجود امریکی کرنسی پر درآمدی دباؤ بڑھنے لگا ، امریکی کرنسی کی محدود سپلائی کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافے ہوا اور کرنسی مارکیٹ میں میں زلزلہ آ گیا۔

ایکسپورٹ کم ہونے سے بیرون ممالک سے ڈالر کی سپلائی کم ہو گئی ، جس کی وجہ سے ایک مرتبہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ، ہول سیل مارکیٹ ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی

مرکزی بینک نے سمٹ بینک لمیٹڈ کا نام بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھنے کی منظوری دے دی

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے شروع ہوا جو کاروبار کے اختتام تک جاری رہا۔ امریکی کرنسی نے 3.78 روپے کی چھلانگ کے ساتھ پاکستانی روپے کو چاروں شانے چت کردیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 283.40 روپے پر بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی نے 3.75 روپے کی چھلانگ لگائی۔

دوسری جانب دن کے اختتام سے قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے کمی سے 288 روپے تک پہنچ گیا۔

امریکی ڈالر ہر گزرتے دن کے ساتھ مقامی کرنسی کے مقابلے میں آگے بڑھتا جا رہا ہے، تقریباً ایک ہفتے کی مندی کے بعد، امریکی ڈالر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ دونوں میں روپے کے مقابلے میں مضبوط ہوا ہے۔

پیر کو ٹریڈنگ سیشن کے اختتام پر، کرنسی ڈیلرز کے مطابق، ڈالر کی قدر میں 1.45 روپے کا اضافہ ہوا اور انٹربینک مارکیٹ میں 279.4 روپے میں ٹریڈ ہو رہا تھا۔

متعلقہ تحاریر