کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مزید کمی ، ڈالر 286.81 روپے پر بند
گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر مزید 1 روپیہ 35 پیسے مہنگا ہوکر 285.15 روپے پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک مارکیٹ میں مقامی کرنسی فی ڈالر کے مقابلے میں 286.81 کی نئی سطح پر پہنچ گئی ، کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 0.58 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔
گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر مزید 1 روپیہ 35 پیسے مہنگا ہوکر 285.15 روپے پر بند ہوا تھا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 0.40 روپے کی کمی دیکھی گئی۔
ایک وقت میں ایکسچینج ریٹ 284 روپے 75 پیسے فی ڈالر ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کے مجموعی غیر ملکی ذخائر 14.06 بلین ڈالر تک پہنچ گئے
ہڑتال کی دھمکی کا نتیجہ: حکومت کا پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے رابطہ
انٹربینک مارکیٹ پاکستان کے زرمبادلہ کے آپریشنز میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، اور اس نے گزشتہ تجارتی سیشنوں میں بڑھتی ہوئی سرگرمی اور اتار چڑھاؤ کا مشاہدہ کیا ہے۔
انٹربینک ایکسچینج مارکیٹ میں جمعرات کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید 1 روپیہ 35 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور فی ڈالر 285.15 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قدر 290 روپے ہوگئی۔
دریں اثنا، بدھ کے روز تجارتی سیشن کے اختتام پر، اوپن مارکیٹ میں گرین بیک کی قدر 2 روپے بڑھ کر 290 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر 36 پیسے اضافے سے 283.40 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ اور دن کے اختتام پر امریکی ڈالر 76 پیسے کے اضافے سے 283.80 روپے پر بند ہوا تھا۔









