امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی
کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں 287 روپے 92 پیسے پر بند ہوا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور دیگر ممالک کی جانب سے فنڈز ملنے کے باوجود پیر کے روز بھی پاکستانی روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں مزید کمی واقع ہوئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق پیر کے روز ڈالر کی قیمت میں 1.1 روپے کا اضافہ ہوا اور وہ 287.92 پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
ملک بھر میں اسٹیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
نیکوٹین مکسڈ "ویلو” کی پاکستان میں ماہانہ سیل 40 ملین پاؤچز پر پہنچ گئی
گذشتہ ہفتے کاروباری کے آخری روز (جمعہ) ڈالر 286.81 روپے پر بند ہوا تھا اور روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.39 فیصد کم ہو گئی۔
گزشتہ ہفتے پیر کے روز ڈالر کی قیمت 279.26 تھی اور ایک ہفتے میں اس میں 8 روپے 66 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب یورو کی قیمت 319 روپے، جاپانی ین 2 روپے، برطانوی پاؤنڈ 370 روپے جبکہ کینیڈین ڈالر 218 روپے میں فروخت ہوا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کئی عوامل کی عکاسی کرتا ہے، بشمول عالمی معاشی حالات، ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، اور مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی طلب اور رسد کے محرکات ہیں۔