9 اور 10 محرم کو بینک بند رہیں گے

یوم عاشور جمعہ اور ہفتہ کو منایا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلان کے مطابق 28  اور 29 جولائی 2023 (جمعہ اور ہفتہ) عاشورہ (9 اور 10 محرم 1445 ہجری) کے موقع پر عام تعطیل کے باعث بند رہے گا۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نوٹی فیکیشن کے مطابق دیگر تمام کمرشل بینکس بھی 9 اور 10 محرم الحرام کو بند رہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی 9 اور 10 محرم کو پاکستان بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کرچکی ہے۔ اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

شہباز حکومت کا کراچی پورٹ ٹرسٹ کا ایسٹ وارف یو اے ای کے حوالے کرنے کا فیصلہ

حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، بجلی کے بعد گیس مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

متعلقہ تحاریر