شہباز حکومت نے عوام پر بجلیاں گرادیں: بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.50 تک فی یونٹ اضافہ کردیا

سیلز ٹیکس عائد ہونے کے بعد ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 3.95 روپے برقرار رہے گا۔

بجلی کے ریٹ میں  3 روپے سے  7.5 روپے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری، یہ اضافہ بلوں میں لگ کر آئے گا،  نیپرا نے حکومتی فیصلے پر مہر لگادی۔

تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف مہنگائی مارچ کرکے اقتدار میں آنے والی پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم نے غریب عوام پر بجلی گرادی۔ نیپرا نےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔  نیپرا کی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں7.50 روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔  نیپرا نے فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ۔ لائف لائن صارفین بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ سیلز ٹیکس عائد ہونے کے بعد ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 3.95 روپے برقرار رہے گا۔

ٹیرف کی تفصیلات یونٹ وائز

ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا۔

ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا۔

ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے فی یونٹ 10.06 روپے برقرار رہے گا۔

 ماہانہ200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے بھی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔

ماہانہ ایک سے100 یونٹ تک کا ٹیرف3 روپے اضافے سے16.48 روپے ہوجائے گا ۔

ماہانہ101 سے200 یونٹ تک کا ٹیرف4 روپے اضافے سے22.95 روپے ہوجائے گا۔

ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف5 روپے اضافے سے27.14 روپے ہوجائے گا۔

ماہانہ301 سے400یونٹ کا ٹیرف6.50  روپے اضافے سے32.03روپے ہوجائے گا

ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف7.50  روپے اضافے سے35.24روپے ہوجائے گا

ماہانہ501 سے600 یونٹ کا ٹیرف7.5 روپے اضافے سے36.66روپے ہوجائے گا

ماہانہ501 سے600 یونٹ کا ٹیرف7.50 روپے اضافے سے37.80 روپے ہوجائے گا

ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف7.50 روپےاضافے سے 42.72 روپے ہوجائے گا

سیلز ٹیکس کے بعد زیادہ سے زیادہ فی یونٹ ٹیرف50.41 روپے ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز حکومت کا کراچی پورٹ ٹرسٹ کا ایسٹ وارف یو اے ای کے حوالے کرنے کا فیصلہ

نیپرا نے اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی حکومتی تجویز منظور کرلی ہے۔   بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ بجلی صارفین سے اگست کے بلوں جولائی کی وصولیاں بھی کی جائیں گی۔

عوام کا شکوہ ہے کہ پی ڈی ایم اور اس کی اتحادی پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف مہنگائی مارچ کرکے اقتدار میں آئی تھی لیکن اس حکومت نے ایک دن بھی عوام کو چین نصیب نہیں کیا۔

متعلقہ تحاریر