ایک سال میں بیرونی سرمایہ کاری میں 77 فیصد کی کمی ریکارڈ

وزارت خزانہ کی آوٹ لک رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ترسیلات زر میں 13.6 فیصد کی کمی ہوئی ، ترسیلات زر 31.3 ‏ارب ڈالر سے کم ہوکر 27 ارب ڈالر رہیں۔

گزشتہ مالی سال کی معاشی رپورٹ نے مسلم لیگ نون ، پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھول دی، خسارہ اور مہنگائی بے قابو، سرمایہ کاری 77 فیصد گھٹ گئی۔

گزشتہ مالی سال ترسیلات زر ، برآمدات ، بیرونی سرمایہ کاری ، درآمدات ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ، روپے کی قدر اور مالی ذخائر ‏میں کمی اور ایف بی آر محصولات ، نان ٹیکس آمدنی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مہنگائی نے بھی عوام کا جینا محال کیے ‏رکھا۔

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک پر رپورٹ جاری کردی۔ موجودہ حکومت کے دور میں تمام معاشی اشارے منفی چلنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر ، برآمدات ، بیرونی سرمایہ کاری ، روپے کی ‏قدر اور مالی ذخائر آگے بڑھنے کے بجائے ریورس گیئر پر لگ گئے۔

معاشی آؤٹ لک کے مطابق ایک سال میں مہنگائی کا جن عوام کو ایسا چمٹا کہ سیٹی ‏گم کردی۔

یہ بھی پڑھیے 

سال 2035 تک پاکستان کی معیشت ایک ٹریلین ڈالر ہو جائے گی، سابق سعودی سفیر کا دعویٰ

چین نے پاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا

وزارت خزانہ کی آوٹ لک رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ترسیلات زر میں 13.6 فیصد کی کمی ہوئی ، ترسیلات زر 31.3 ‏ارب ڈالر سے کم ہوکر 27 ارب ڈالر رہیں۔

ایک سال میں برآمدات 14.1 فیصد، درآمدات 27.3 فیصد، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 85.4 ‏فیصد اور بیرونی سرمایہ کاری میں 77 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ڈالرنے روپے کو چاروں شانے چت کیا، ایک سال میں ‏ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 67 روپے 37 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایک سال میں بڑی صنعتوں کا پہیہ بھی سست رہا اور پیداوارمیں چودہ فیصد سے زائد گراوٹ دیکھی گئی۔ ‏ملکی مالی ذخائر میں ایک ارب 37 کروڑ ڈالر سے زائد کی نمایاں کمی ہوئی۔

‎ ‎ایف بی آر گزشتہ مالی سال کا محصولات کا نظرثانی شدہ ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ گزشتہ مالی سال ایف بی آر کا ‏نظرثانی شدہ ہدف 7200 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ایف بی آر محصولات میں 16.6 فیصد کا ‏اضافہ ہوا۔ ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال 7169 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے۔

وزارت خزانہ کی معاشی آؤٹ لک کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 12.3 ‏فیصد سے بڑھ کر 29.2 فیصد تک پہنچ گئی۔

متعلقہ تحاریر