پاکستانی سرزمین کے معدنی وسائل کی مالیت 6.1 ٹریلین ڈالر ہے، مصدق ملک کا دعویٰ

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آنے والے وقت میں مزید منصوبہ بندی سے اقتصادی ماحول کو فروغ دیں۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پیر کے روز زور دے کر کہا ہے کہ پاکستان میں معدنی وسائل کی مالیت 6.1 ٹریلین ڈالر ہے۔

اسلام آباد میں ایک پریس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے موجودہ اقتصادی چیلنجوں کو ختم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے امریکہ کے معاشی پاور ہاؤسز بشمول ٹیک کمپنیز ایپل ، گوگل اور ایمیزون کو ممکنہ ترقی کے لیے ماڈل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا مذکورہ تینوں کمپنیز کی مالیت مشترکہ طور پر 6 ٹریلین ڈالر بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

انتخابات سے قبل ایکنک نے ایک ٹریلین سے زائد مالیت کے منصوبوں کی منظوری دے دی

حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح 3.73 اضافے سے 29.21 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دولت کی غیر متناسب تقسیم کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آنے والے وقت میں مزید منصوبہ بندی سے اقتصادی ماحول کو فروغ دیں۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اور ترقی کے ثمرات ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کے لیے مصدق ملک نے پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے خواہشمند تمام افراد خوش آمدید کہا۔

مصدق ملک نے اعلان کیا کہ "جب پاکستان میں ترقیاتی منصوبے شکل اختیار کر رہے ہیں، تو ہم ان لوگوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے پرعزم ہیں جو ہماری ترقی کے سفر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔”

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ "میں ذاتی طور پر ہوائی اڈے پر ایسے افراد کی بھرتی کی نگرانی کروں گا جو ہماری عظیم قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے لگن اور جوش کا مظاہرہ کریں گے۔”

متعلقہ تحاریر