بجلی کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی ریکارڈ 23.85 روپے فی کلو اضافہ

لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

آئی ایم ایف کی قیدی شہباز شریف حکومت نے جاتے جاتے بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کردیا ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست 2023 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 23 روپے 85 پیسے فی کلو گرام کا ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے۔

مئی کے مہینے کے لیے اوگرا کے تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 23 روپے 85 پیسے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گھریلو اور سلنڈر کی قیمت 281 روپے اضافے سے 2373.64 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

پاکستانی سرزمین کے معدنی وسائل کی مالیت 6.1 ٹریلین ڈالر ہے، مصدق ملک کا دعویٰ

سی پیک کے سب سے بڑے منصوبے ایم ایل 1 میں سرمایہ کاری کی منظوری دے دی

اس سے قبل، مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے اتوار کو قیمتوں میں اضافے کے خلاف (آج) پیر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر