پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 797 پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سرمایہ کاروں کی  جانب سے خریداری کے رجحان کے باعث مارکیٹ 48 ہزار سے زائد پوائنٹس کی سطح عبور کرگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز خریداری کا دبا(PSX) میں منگل کو خریداری کا رجحان دیکھا گیا، انڈیکس تقریباً 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 48,227.60 پر بند ہوا۔

تقریباً 100 پوائنٹس کی کمی تیزی سے 650 سے زیادہ کے فائدے میں بدل گئی کیونکہ ذرائع کے مطابق آنے والے نگراں سیٹ اپ توانائی سیکٹر کے گردشی قرضے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہوگا ، کیونکہ شہباز شریف حکومت نے نئے بل کی منظوری سے نگراں سیٹ کے اختیارات میں اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملک بھر کے بجلی صارفین سمیت خصوصی طور پر کراچی کے صارفین کے لیے ایک اور بری خبر، اہلیان کراچی پر بجلی بم داغ دیا گیا۔

فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو مزید 75 دن تک گیس کی فراہمی کا گرین سگنل مل گیا

کاروبار کے آغاز پر حصص کی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، سرمایہ کاروں نے او جی ڈی سی، پی پی ایل اور ایس این جی پی کے حصص کی خریداری میں دلچسپی دکھائی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 797.77 پوائنٹس یا 1.68 فیصد اضافے کے ساتھ 48,227.60 کی سطح پر بند ہوا۔

بدھ کے روز جن شعبوں میں تیزی دیکھی گئی ان میں بینکنگ ، تیل اور گیس کی تلاش اور بجلی کی پیداوار اور تقسیم کے شعبے سرفہرست رہے۔ بینکنگ کے شعبے میں (175.53 پوائنٹس) کا اضافہ ہوا، تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں (169.02 پوائنٹس) کا اضافہ ہوا جبکہ بجلی کی پیداوار اور تقسیم کے شعبے میں (131.95 پوائنٹس) کا اضافہ ہوا۔

منگل کے روز تمام شیئر انڈیکس کا حجم 336.1 ملین سے کم ہو کر 312.3 ملین ہو گیا تھا۔

گزشتہ سیشن  کے دوران مارکیٹ کا مالیاتی حجم 12.5 ارب روپے سے بڑھ کر 14.3 بلین روپے تک پہنچ گیا تھا۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ 37.7 ملین حصص کے ساتھ والیوم لیڈر رہی، اس کے بعد پاک پیٹرولیم لمیٹڈ 22.8 ملین حصص اور جے ایس بینک لمیٹڈ 21.6 ملین حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

بدھ کو 337 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 207 میں اضافہ، 111 میں کمی اور 19 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

متعلقہ تحاریر