ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار845 میگاواٹ ہوگیا، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار845 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

شارٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

شدید گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بجلی کی طلب 24 ہزار 500 میگاواٹ اور پیداوار 18 ہزار 655 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 975 ، نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 8 ہزار 350 ، ونڈ پاور پلانٹس سے 790 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سولر پاور پلانٹس سے200، بگاس سے 140 اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

متعلقہ تحاریر