ایف بی آر تاجر دوست ایپ؛ 2 ماہ میں 24 ہزار سے زائد ریٹیلرز کا اندراج

ایف بی آر تاجر دوست ایپ میں 2 ماہ کے دوران 24 ہزار سے زائد ریٹیلرز کا اندراج ہو گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی جانب سے ریٹیلرز کو رجسٹرڈ کرنے کے لیے جاری مہم کے تحت ملک کے 6 بڑے شہروں میں اپریل سے 3 جون تک مزیدتک 23 ہزار 497 تاجروں نے رجسٹریشن کروالی ہے جن میں سے تاجر دوست ایپ میں 3 جون تک 19 ہزار 463 تاجروں نے رجسٹریشن کروالی ہے جب کہ تاجر دوست اسکیم کے علاوہ بھی 4 ہزار 654 تاجروں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق سب سے زیادہ رجسٹریشن لاہور سے کروائی گئی، جہاں سے 7 ہزار 297 تاجروں نے رجسٹریشن کرائی جب کہ کراچی سے 5599 ، راولپنڈی سے 3067 تاجر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد سے 2153 ، پشاور سے 2037 تاجر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ کوئٹہ سے 1317 اور دیگر شہروں سے 2027 اور ملک کے 6 بڑے شہروں سے 21 ہزار 470 تاجر رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر