مئی کے دوران آٹے، تیل اور گھی کی قیمت میں نمایاں کمی

ملک میں خوردنی تیل اوربناسپتی گھی کی اوسط قیمت میں مئی2024 کے دوران نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2024 میں ملک میں ایک لیٹرسرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 495.43 روپے ریکارڈکی گئی جواپریل کے مقابلہ میں 0.88 فیصد کم ہے۔

مئی میں 5 لٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2652.29 روپے ریکارڈکی گئی جواپریل کے مقابلہ میں 0.69 فیصد کم ہے۔مزیدبرآںملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
جنوری سے مئی تک کی مدت میں ملک میں 2555000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں تین فیصد زیادہ ہے۔ دوسری جانب ملک میں آٹے کی قیمت میں مئی کے دوران 29.26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ تحاریر