تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے چھ کی بجائے پانچ سلیب ایک نظر میں
فنانس بل 2024-25ء میں تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکس کے سات اور چھ کی جگہ پانچ سلیب متعارف کرائے گئے ہیں۔
2023-24ء کے سلیب میں 6لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ تنخواہ حاصل کرنے والوں کو 6لاکھ سے اوپر کی رقم پر اڑھائی فیصد ٹیکس لیا جاتا تھا جبکہ نئے سلیب میں 6لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ تنخواہ کی رقم پر ٹیکس دوگنا کر کے 5فیصد کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح پرانے سلیب میں 12لاکھ روپے سے زیادہ سالانہ تنخواہ لینے والوں سے 15ہزار روپے جمع 12لاکھ سے زیادہ رقم پر ٹیکس لیا جائیگا۔
تیسرے سلیب میں اب تک 24لاکھ روپے سے زیادہ سالانہ آمدنی والوں سے ایک لاکھ 65ہزار روپے جمع 24لاکھ سے زیادہ رقم کا ساڑھے 22فیصد ٹیکس لیا جا رہا تھا‘ نئے سلیب میں 22لاکھ سے زیادہ تنخواہ کی صورت میں سالانہ ایک لاکھ 18ہزار روپے جمع 22لاکھ سے اوپر کی رقم کا 25فیصد ٹیکس وصول ہوا کریگا۔
پرانے ریٹ کے مطابق 36لاکھ روپے سے زیادہ تنخواہ پانے والوں سے 4لاکھ 35ہزار روپے جمع 36لاکھ سے اوپر کی رقم پر ساڑھے 27فیصد ٹیکس وصول ہوتا تھا‘ اب نئے سلیب میں 32لاکھ سے زیادہ تنخواہ کی آمدن پر 4لاکھ تیس ہزار روپے جمع 32لاکھ سے زیادہ کی رقم کا 30فیصد ٹیکس وصول ہوا کریگا۔
پرانے ریٹ کے مطابق 60لاکھ روپے سے زائد تنخواہ پانے والوں سے 10لاکھ 95ہزار روپے جمع 60لاکھ سے اوپر کی رقم کا 35فیصد ٹیکس وصول ہوا کریگا۔
41لاکھ روپے سے زائد تنخواہ پر سات لاکھ روپے پلس اضافی رقم کا 35فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔