خیرپور ڈسٹرکٹ سے گیس کے نئے ذخائر دریافت
ماڑی پیٹرولیم کے بعد پی پی ایل نے بھی سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے ،پاکستان پیٹرولیم لمٹیڈ کا کہنا ہے کہ گیس کا نیا ذخیرہ لطیف بلاک ڈسٹرک خیرپور سے دریافت ہوا ہے کنویں کی کھدائی 5مئی 2024 کو شروع کی گئی تھی اورہدف کے مطابق کنویں کے لئے 3438 میٹرر گہرائی تک کھدائی کی گئی، کنویں سے 11.27 ایم ایم ایس سی ایف گیس روزانہ حاصل ہوگی۔