ایس آئی ایف سی کی معاونت سے زرعی برآمدات میں نمایاں اضافہ

پاکستان کی زرعی برآمدات میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے ذریعے تیزی دیکھنے کو ملی ہے جس سے عالمی منڈیوں تک رسائی آسان ہوئی ہے۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات میں 179 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جو عالمی مارکیٹ میں پاکستانی زرعی مصنوعات کی پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے۔

2025 کے پہلے دو ماہ میں 22,740 میٹرک ٹن تل چین کو برآمد کیے گئے ہیں، جو زرعی شعبے کے فروغ اور ملکی معیشت کو استحکام دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

زرعی پیداوار میں بہتری، جدید کاشتکاری طریقوں اور تجارتی آسانیوں کا نتیجہ بڑھتی ہوئی برآمدات میں دیکھنے کو ملا ہے۔

اس اضافے سے نہ صرف غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے، بلکہ پاکستان کی معیشت کو مزید فروغ ملنے کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے زرعی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی پاکستان کے اقتصادی استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی، جو آنے والے برسوں میں زرعی شعبے کی ترقی کو مزید تیز کرے گا۔

متعلقہ تحاریر