پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے

حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دے دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے 57 پیسے کمی کے بعد 102 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 84 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں بہتری

نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر